میرے شوہر فائٹر پائلٹ ہیں اور ۔۔۔ اداکارہ نادیہ خان کے شوہر کون ہیں اور کس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں؟

حال ہی میں مشہور اداکارہ اور مارننگ شو میزبان نادیہ خان تیسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی شادی بھرپور سادگی سے ہوئی جو کہ ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئی۔ اداکارہ نادیہ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک خبروں کی زینت بنی رہیں۔

جیسا کہ اکثر لوگ جانتے ہی ہیں کہ نادیہ خان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاکستان ائیر فورس میں بطور پائلٹ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں۔

نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے کیرئیر پر طویل کیپشن بھی دیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کی ماضی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے طویل کیپشن لکھ کر اپنے پرستاروں سے اپنے شوہر کا تفصیلی تعارف کروایا۔

نادیہ خان نے کہا کہ میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ ہیں جو 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔

اُنہوں نے کہا کہ فیصل نے سنہ 1991 میں جی ڈی پی کے 90ویں کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک ممتاز پائلٹ میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اُن کے شوہر 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سال 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

انہوں نے اپنے شوہر فیصل کی والدہ کے بارے میں لکھا کہ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور وہ بھی جموں کی رہنے والی ہیں۔ فیصل کی والدہ ایک بہت ہی پیار کرنے والی ماں، نرم دل عورت اور ایک شاندار بشیف بھی ہیں۔ وہ اس وقت اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

میزبان نے بتایا کہ ممتاز حامد راؤ پاکستان ٹیلی ویژن کے بانیوں میں سے ایک تھے اور پی ٹی وی نیوز قائم کرنے والے پہلے صحافیوں میں سے ایک تھے۔ ان کا 2011 میں راولپنڈی میں انتقال ہوگیا تھا۔

لائبریری میں صبا قمر کی خوبصورت تصاویر

اقراعزیز اور یاسر حسین بھی منال کی شادی میں تشریف لائے اقرا عزیز نے خود لاکھوں کو جوڑا پہنا اور شوہر کو لنڈے کا سستا سا سوٹ لے دیا بیٹے کی پیدائش کے بعد اقرا مزید سمارٹ ہوگئی میاں بیوی کی نئی تصاویر

صنم جنگ کی خوبصورت تصاویر جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔

The beautiful Sajal Ali expresses gratitude for her birthday

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *